سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(196) خدا کی شان کے آگے نعوذ باللہ سبھی چمار ہیں؟

  • 5984
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1131

سوال

(196) خدا کی شان کے آگے نعوذ باللہ سبھی چمار ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عرصہ ہوا ہمیں ایک اشتہار حنفی کامل گیاتھا۔ دیکھا تو اس میں تحریر تھا کہ غیرمقلدین اپنے عقائد میں دیکھو ان میں ایک مولوی محمد اسماعیل اپنی کتاب تقویۃ الایمان مطبوعہ دہلی 16 سطر نویں سے دسویں تک لکھتا ہے۔ کہ یہ یقین جان لیناچاہیے۔ کہ ہر مخلوق بڑا ہو یاچھوٹا وہ اللہ کی شان آگے چمار سے بھی زیادہ ذلیل ہے۔ اس عبار ت میں فقرہ ظاہر مخلوق عام ہے۔ جس میں انبیاء کرام وصحابہرضوان اللہ عنہم اجمعین  ودیگر اولیاء شہداء وغووث وقطب غرض کہ جتنے ہیں وہ سب داخل ہیں تو کیا یہ اصحابرضوان اللہ عنہم اجمعین  متذکرہ بالا بھی خدا کی شان کے آگے نعوذ باللہ چمار سے بھی زیادہ ذلیل ہیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مولانا شہید ؒ کا مطلب یہ لوگ سمجھتے  نہیں۔ بلکہ سمجھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔ شہید مرحوم نے اس سے پہلے لکھا ہے۔ کہ شرک کرنے کی مثال یہ ہے کہ بادشاہ کا تاج اتار کر چمار کے سر پر رکھدینا۔ اس پ سوال پیدا ہوتا تھا کہ چمار بھی بادشاہ کی طرح انسان ہے۔ خدا چاہے تو چمار کو بادشاہ بنا دے۔ ہواکیا۔ اسکا جواب شہید نے دیا کہ ہاںچمار تو بادشاہ کی جنس کا ہے۔ مگر مخلوق ساری خدا کی شان کے ساتھ وہ نسبت نہیں رکھتی۔ جوچمار کو بادشاہ کے ساتھ ہے۔ بلکہ چمار سے بھی گھٹیا ہے کیونکہ چمار اور بادشاہ ایک ہی جنس ہیں۔ مگر خدا کی جنس کا کوئی نہیں۔

 وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ ﴿٤سورة الإخلاص

مولانا شہید اگر نبیﷺ کی توہین کرنے والے ہوتے۔ تو تقویۃ الایمان کے شروع میں یہ نہ کہتے۔‘‘

الہٰہی ہزار ہزار شکر تیری ذات پاک کا کہ تو نے ہزارون نعمتین دیں اور اپنے حبیب محمد رسول اللہﷺ کی امت میں بنایا۔ ''اس عبارت میں امت محمدیہ ﷺ میں ہونا اپنے پر خدائی احسان مانتے ہیں۔ پھر توہین کیسے کرسکتے ہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 382

محدث فتویٰ

تبصرے