السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مردے سنتے ہیں یا نہیں اگر سنتے ہیں تو کیا دلیل ہے۔ نہیں سنتے تو کیا دلیل ہے۔ اگر سنتے ہیں تو ہم کو ان سے فائدہ ہے یا نہیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مردے اجسام بے جان ہوتے ہیں۔ وہ نہیں سنتے قرآن مجید میں ارشاد ہے إِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتَىٰ۔ ۔ یعنی تیری آواز مردے نہیں سن سکتے ۔ امام ابو حنفیہ کا بھی یہی مذہب ہے۔ سنتے ہوں تو ہمیں کچھ کام میں مدد نہیں کرسکتے۔ جب کہ حالت زندگی میںآپ ﷺ کی شان میں ارشاد ہے :
إِنِّي لَا أَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَلَا رَشَدًا﴿٢١﴾سورة الجن
میں تمہارے نفع یا ضرر کا اخیتار نہیں رکھتا۔ تو کسی اور زندہ یا مردہ کو کیا قدرت ہوسکتی ہے کہ ہم کو فائدہ یا ضرر پہنچائے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب