سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(179) جبریہ ۔ قدریہ کون ہیں؟

  • 5967
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 4138

سوال

(179) جبریہ ۔ قدریہ کون ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جبریہ ۔ قدریہ کون ہیں۔ ان میں سے صحیح مذہب کیا ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جبریہ اس فرقے کو کہتے ہیں۔ جو انسان کے افعال میں مجبور محض کہتے ہیں۔ اور قدریہ اس کو کہتے ہیں۔ جوتقدیر الہٰی کے منکر ہیں۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ انسانی افعال میں خدا کی تقدیر کو دخل نہیں۔ اہل سنت کے تمام فرقے ان دونوں  فرقوں کے درمیان درمیان ہیں۔ وہ کہتے ہیں۔ الہٰی تقدیر کے ما تحت انسان فاعل مختا رہے۔ خدا کا عم جو جمیع کائنات کو شامل ہے۔ اس کا نام تقدیر ہے۔ جو کام جس طرح علم الہٰی میں آیا ہے۔ ویسا ہی ہوگا۔ اور اس کو انسان مثل پتھر کے بے حس اور بے ارادہ نہیں ہے۔ بلکہ زی حس اور زی ارادہ ہے۔ او ر یہ حس بھی خدا نے اس کو دی ہے۔ انا ھدینا والی آیت بھی بتاتی ہے۔ کیونکہ اس میں زکر ہے کہ خدا نے ہر ایک ا نسان کو نیک وبد کی راہ سمجھا دی ہے۔ اس کے بعد وہ اپنے ارادے سے یا تو شکر گزار ہے یا نا شکرہ ما تشائون کے معنی یہ ہیں۔ کہ جب تک خدا کی طرف سے کسی کام میں تم کو مدد نہ ملے تم کامیاب نہیں ہوسکتے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

جلد 01 ص 369

محدث فتویٰ

تبصرے