سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(177) کیا خدا کے نور سے محمد ﷺ پیدا ہوئے؟

  • 5965
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1161

سوال

(177) کیا خدا کے نور سے محمد ﷺ پیدا ہوئے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید کہتاہے کہ خدا کے نور سے محمد ﷺ پیدا ہوئے۔ اور آپﷺ کے نور  سے زمین آسمان بن گئے۔ آیا عند الشرع ٹھیک ہے۔ (8صفر 39ہجری)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خدا کا نور خدا سے جدا نہیں۔ آپ ﷺ خدا کی مخلوق ہیں۔ اس طرح دوسرے لوگ خدا کی مخلوق ہونے میں  کمی بیشی نہیں۔ قائل مذکور کی تایئد میں کوئی آیت یا حدیث صحیح نہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

جلد 01 ص 368

محدث فتویٰ

تبصرے