سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(173) کیا شہادت حسین مذہب اسلام کےلئے ضروری تھی

  • 5961
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-23
  • مشاہدات : 707

سوال

(173) کیا شہادت حسین مذہب اسلام کےلئے ضروری تھی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی شہادت مذہب اسلام کےلئے ضروری تھی اور یہ سچ ہے۔ کہ آپ محمد یہﷺ کے واسطے کفارہ و ہوئے۔ ۔ ؟4 ربیع الاول 38؁ھ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اسلام نے کسی کو کفارہ نہیں بنایا بجز توبہ اور اعمال صالحہ کے ۔

إِلَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَـٰئِكَ يُبَدِّلُ اللَّـهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ ۗ﴿٧٠سورة الفرقان

امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی شہادت ایک اندوہناک واقعہ ہے۔ مگر مذہب اسلام کی نہ کوئی ضرورت اس پر موقوف تھی۔ نہ اسلام کی ذات میں یہ داخل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جو لوگ قبل از وقعہ شہادت فوت ہوگئے۔ ان کے ایمان میں نہ کوئی خلل ہ نہ نقصان۔ ۔ ؟

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

جلد 01 ص 368

محدث فتویٰ

تبصرے