سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(172) اہل حدیث ہوں لیکن شبرات کو حلوہ بناتا ہوں

  • 5960
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1754

سوال

(172) اہل حدیث ہوں لیکن شبرات کو حلوہ بناتا ہوں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

فدوی اہل حدیث ہے۔ حنفیوں کی بستی میں رہتا ہوں۔ شبرات نہیں کرتا ہوں۔ مگر بچوں کے واسطے حلوا پکواتا ہوں۔ شبرات کے ایک دو روز قبل یا بعد۔ میری بی بی کا خیال منافقانہ نہیں ہے۔ پکی موحد ہے۔ اور آتشبازی لڑکوں کوچھوڑنے نہیں دیتا ہوں۔ بلکہ لڑکے رو رو کر رہ جاتے ہیں۔ میرا ایمان اس حدیث پر ہے ۔ انما الاعمال بالنیات ایسا کرنے سے گناہ گار ہوں گا یا نہیں۔ ؟4 ربیع الاول 38؁ھ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورت مرقومہ میں ان شاء اللہ گناہ گار نہیں ہوں گے۔ لیکن اگر اثبات رسم کا اندیشہ ہو تو آہستہ آہستہ اتنا بھی بند کردینا چاہیے۔ جیسا کہ آپﷺ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے پوچھ لیا تھا کہ جہاں قربانی کرنے کی تم نے نذر مانی ہوئی ہے۔ وہاں مشرکوں کا کوئی معبد تو نہیں جواب نفی میں ملا تو اجازت فرمائی۔ ۔ ؟

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

جلد 01 ص 368

محدث فتویٰ

تبصرے