سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(168) حضرت یوسفؑ کے قصے میں فرمایا! أَيَّتُهَا الْعِيرُ إِنَّكُمْ

  • 5956
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1011

سوال

(168) حضرت یوسفؑ کے قصے میں فرمایا! أَيَّتُهَا الْعِيرُ إِنَّكُمْ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یہ جوحضرت یوسفؑ کے قصے میں فرمایا!۔ ۔ أَيَّتُهَا الْعِيرُ إِنَّكُمْ لَسَارِقُونَ﴿٧٠سورة يوسف

یہ لفظ سارق کا کیوں فرمایا کیا وہ بھائی سارق تھے کیا وجہ تھی۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حضرت یوسف ؑ نے سامان تلاش کیا تھا۔ اردلی اور پولیس والوں نے ان کے بھایئوں کو چور کہہ دیا۔ یہ ایک معمولی بات ہے۔ کیونکہ ان کو اندرونی راز معلوم نہ تھا یوسفؑ نے کوئی ایسا ناجائز لفظ کوئی نہیں کہا۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

جلد 01 ص 365

محدث فتویٰ

تبصرے