سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(167) جبرئیل بشر کی صورت پر حضرت مریم ؑ کے پاس آیا تھا

  • 5955
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1155

سوال

(167) جبرئیل بشر کی صورت پر حضرت مریم ؑ کے پاس آیا تھا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے  فرمایا ہے۔ ۔ فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِيًّا ﴿١٧﴾۔ کہ جبرئیل بشر کی صورت پر حضرت مریم ؑ کے پاس آیا تھا۔ یہ بشرکی صورت پر کیوں آیا تھا۔ اور فرمایا فَنَفَخْنَا فِيهِ مِن رُّوحِنَا۔ یہ نفخ کس نے کیا تھا۔ جبرئیل نے یا خدا نے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جبرئیل ؑ بشر کی صورت میں آیا تھا۔ تاکہ حضرت مریم کو ؑ وحشت نہ ہو نفخ خدا کافعل ہے۔ جس طرح وہ دوسرے کام اسباب کے ساتھ کرتا ہے۔ ممکن ہے یہ بھی اسباب سے ہو۔ مگر لفظوں میں فاعل خدا ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

جلد 01 ص 365

محدث فتویٰ

تبصرے