سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(94) پیشینگوئی خبرغیب ہے یانہیں ؟

  • 595
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 997

سوال

(94) پیشینگوئی خبرغیب ہے یانہیں ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آئندہ کے واقعات امت کوبتلائے ہیں ۔وہ مغبیات ہیں یانہیں ؟ ا زراہِ کرم کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیں۔جزاكم الله خيرا

 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جوآئندہ کے واقعات امت کوبتلائے ہیں وہ مغیبات ہیں ۔مگراس سے توبجائے علم غیب ثابت ہونے کے الٹا اعتراض وارد ہوتاہے کہ پھرامت بھی عالم الغیب ہوگئی۔ اگرکہاجائے کہ امت عالم الغیب اس لیے نہیں کہ ان کونبی نے بتایاہے تواس پرکہنے والاکہہ سکتاہے کہ نبی کووحی نے بتایاہے ۔پس نبی بھی عالم الغیب نہ رہا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الایمان، مذاہب، ج1ص213 

محدث فتویٰ 

 

تبصرے