سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(155) دعا میں نیک اعمال یا بزرگ کا واسطہ دینا

  • 5943
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1156

سوال

(155) دعا میں نیک اعمال یا بزرگ کا واسطہ دینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر دعا کرتے وقت آپ ﷺ کے طفیل سے یا کسی بزرگ کے وسیلے سے یا اپنے نیک اعمال کا واسطہ دے کر دعا کرے تو جائز ہے یا نہیں۔ مع ثبوت اور حوالہ کے جواب دیجئے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 اعمال کا وسطہ تو آیا ہے۔ کسی بزرگ کو واسطہ میں زکر کرنا ثابت نہیں ایک حدیث  میں آیا ہے کہ تین آدمی سفر کونکلے ان تینوں کو تکلیف پہنچی۔ تینوں نے اپنے خاص خاص اعمال یاد کر کے خداکے حضور پیش کر کے دعا مانگی۔ کہ ہماری تکلیف کو دور کردے۔ وہ تکلیف دور ہوگئی۔ یہ روایت مشکواۃ باب الانفاق میں بھی ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

جلد 01 ص 360

محدث فتویٰ

تبصرے