سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(149) آمین بالجہر سنت ہے؟

  • 5935
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 791

سوال

(149) آمین بالجہر سنت ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسجد میں جا کر آمین بالجہر کہی یا پڑھی جاتی ہے۔ تو بھائی احناف بہت گھبراتے ہیں او ر کہتے ہیں کہ کیا آمین آہستہ  کہنے سے نماز نہیں ہوتی۔ اونچا پڑھنے سے نماز بہت اچھی ہوجاتی ہے۔ سو براہ مہربانی جواب دیں۔ کہ نماز صحیح بطریق رسول اللہﷺ کس طرح ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آمین بالجہر کہنی سنت ہے۔ بہ نیت نیک۔ ہرجگہ کہہ سکتا ہے۔ حنفیوں کا چڑنا فضول ہے۔ جب کہ خود پیران پیر غنیۃ الطالبین میں فرماتے ہیں۔ جو کہتے ہیں کہ آہستہ کہنے سے نماز ہوجاتی ہے۔ ان کو کہنا چاہیے کہ  مسواک کرنے کے بغیر بھی نماز درست ہوجاتی ہے تو کیا اس کے  یہ معنی ہیں۔ مسواک کرنی چھوڑ دی جاوے کیسی بات ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 01 ص 359

محدث فتویٰ

تبصرے