سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(141) قرآن مجید کے بوسیدہ اوراق کے بارے میں

  • 5927
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1532

سوال

(141) قرآن مجید کے بوسیدہ اوراق کے بارے میں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اخبار یا کوئی اور کاغذ جس پر قرآن شریف کی آیات وغیرہ لکھی گئی ہو۔ ان کو اگرسنبھال کر نہ رکھنا  ہو تو کیسے کرنا چاہیے۔ جلاناچاہیے یا کنویں میں گرانا چایے۔ یا کسی اور طرح


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جلادنیا بہتر ہے۔ جیسے حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ  نے مختلف قراءت کے قرآن شریف جلوا دیئے(1) تھے۔

----------------------------------------

1۔ قرآن شریف کا ادب واحرتام ہر  حال میں ضروری ہے۔ اسی لئے یا تو ایسے اوراق بحافظتتام زمین میں دفن کر دیے جایئں۔ ورنہ جلا کر ان کی راکھ کردرا میں بہا دیا جائے۔ یا زمین میں دفن کردیا جائے۔ اس بارے میں خاص احتیاط کرنا چاہیے۔ اکثر دیکھا جاتا ہے کہ مساجد و مکاتب میں بوسیدہ اوراق  قرآنی کی طرف توجہ کم کی جاتی ہے۔ محمد عمر کاتب۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 01 ص 353

محدث فتویٰ

تبصرے