السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مردے سے منکر نکیر کہاں پر سوال کرتے ہیں۔ گھر میں بستر یا غسل کرتے وقت یا قبرستان لے جاتے وقت راستہ میں یا قبر کے اندر؟اور جس وقت منکر نکیر سوال کرتے ہیں۔ مردے کو ہوش وحواس موافق زندگی کے رہتے ہیں۔ یا اس وقت کچھ فرق رہتا ہے۔ اورسوال کرتے وقت مردہ اچھی طرح اپنی موت اور زندگی کو سمجھتا ہے۔ یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدیث شریف میں آیاہے۔ کے قبر میں مردہ جب داخل کیا جاتا ہے۔ تو اس کو بٹھا کرسوال کرتے ہیں۔ اس وقت اس کو ہوش ہوتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب