السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کتابیہ میں مجوسیہ شامل ہے یا نہیں؟ آجکل بہت سے عیسائی سائنس وغیرہ کے اثرات سے سوائے نام کے درحقیقت عیسائی نہیں بلکہ تمام مذہبی کتابوں کو اچھا اور نبیوں رشیوں کو مجدد یا ریفارمر خیال کرتے ہیں۔ لہذا اس قسم کی عیسائی عورت سے نکاح جائز ہوگا یا نہیں دوم اسی خیال کی اگر ایک مجوسی عورت ہے (پارسی) اس سے شادی جائز ہوگی یانہیں حالانکہ خالق ارض وسماء کو ایک مانتی ہو اور آگ کی پرستش غیر مذہب فضول سمجھ کر اس کے خاندان میں سے ہٹائی گئی ہو۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مجوسی کو کتابی کہنے کا ثبوت قوی نہیں ہے۔ عیسائی چاہے مذہب کے احکام سے کتنے بے خبر ہوں۔ مگر ان کو دعویٰ ہوتا ہے کہ ہم عیسائی ہیں۔ اس لئے دنیاوی احکام سے ان کو اس مقوم میں شمار کیا جاتا ہے۔ ورنہ یوں تو مسلمان بھی بہت سے بے خبر ہیں۔ بس عیسائی کتابی ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب