سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(116) کیا الله نے سب سے پہلے نور محمدی کو پیدا کیا؟

  • 5902
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1797

سوال

(116) کیا الله نے سب سے پہلے نور محمدی کو پیدا کیا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض لوگ کہتے ہیں کہ پہلے اللہ نے نور محمدی کو پیدا کیا۔یہ خیال صحیح  ہے یا غلط؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نور محمدی کی پیدائش ککا زکر جیسا کہ قصوں اور وعظوں میں بیان کیا جاتا ہے۔ قرآن وحدیث میں نہیں ملتا۔ اول اول ما خلق الله نوري روایت موجب اعتقاد نہیں۔(11 ربیع الثانی 33ء؁)

شرفیہ

 صحیح بخاری کی مرفوع حدیث میں ہے کہ خود رسول للہ ﷺ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے تھے۔اللههم اجعل في قلبي نورا وفي بصري نورا وفي سمعي نورا وعن يميني نورا وعن يساري نورا وفوقي نورا وتحتي نورا وامامي نورا وخلفي نورا واجعل لي نورا (صحیح بخاري  ج2 ص935)

اگر سب سے پہلے اللہ نے نور محمدی کو پیدا کیا تھا۔ تو  پھر حضورﷺ کو سوال کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ تحصیل حاصل تو باطل ہے۔پس  ثابت ہواکہ وہ روایتیں بالکل جھوٹی ہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 337

محدث فتویٰ

تبصرے