سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(103) الفاتحہ کہنے والا امام

  • 5888
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 840

سوال

(103) الفاتحہ کہنے والا امام

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے ہاں کھجور یا دیگر کئی چیزیں سامنے رکھ کر فاتحہ پڑھتے ہیں۔ اور فجر کی نماز کے بعد یا جمعہ کی نماز کے بعد پیش امام مسجد دعا کے بعد جماعت حاضر کی طرف منہ کر کے ''الفاتحہ''کہتا ہے۔ یہ لفظ حاضرین سنتے ہیں۔ سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص اور درود شریف پڑھتے ہیں۔ اور ان کا ثواب جناب محمد رسول اللہﷺ کی روح پاک کو بخشتے ہیں کیا یہ جائز ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سب مسلمانوں پر یہ مسلمہ اصول ہے۔ کےآپﷺ ہمارے لئے اسوہ حسنہ عمدہ نمونہ ہیں۔ اس قسم کے افعال اس نمونہ میں نہیں ملتے۔ اس لئے بدعت ہیں۔ مسلمانوں کو کسی اور دلیل کی حاجت نہیں مسلما ن کا فرض ہے کے اس امر کا خیال رکھے کہ جو کام آپﷺ نے کیا ہے۔ وہ کرے اور جو نہ کیا ہو وہ نہ کرے۔ ۔ قُل إِن كُنتُم تُحِبّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعونى يُحبِبكُمُ اللَّهُ﴿٣١سورة آل عمران....

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

جلد 01 ص 309

محدث فتویٰ

تبصرے