سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(75) ذوالقرنین اور سورج

  • 5857
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1105

سوال

(75) ذوالقرنین اور سورج

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حَتَّىٰ إِذَا بَلَغَ مَغْرِبَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَغْرُبُ فِي عَيْنٍ حَمِئَةٍ وَوَجَدَ عِندَهَا قَوْمًا ۗ قُلْنَا يَا ذَا الْقَرْنَيْنِ إِمَّا أَن تُعَذِّبَ وَإِمَّا أَن تَتَّخِذَ فِيهِمْ حُسْنًا ﴿٨٦ قَالَ أَمَّا مَن ظَلَمَ فَسَوْفَ نُعَذِّبُهُ ثُمَّ يُرَدُّ إِلَىٰ رَبِّهِ فَيُعَذِّبُهُ عَذَابًا نُّكْرًا ﴿٨٧ وَأَمَّا مَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُ جَزَاءً الْحُسْنَىٰ ۖ وَسَنَقُولُ لَهُ مِنْ أَمْرِنَا يُسْرًا ﴿٨٨ ثُمَّ أَتْبَعَ سَبَبًا ﴿٨٩ حَتَّىٰ إِذَا بَلَغَ مَطْلِعَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَطْلُعُ عَلَىٰ قَوْمٍ لَّمْ نَجْعَل لَّهُم مِّن دُونِهَا سِتْرًا ﴿٩٠ سورة الكهف

ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ زوالقرنین نے سورج کو بیچ چشمے کیچڑ کے ڈوبتا پایا۔ اگر یہ بات صحیح ہے تو جس وقت سورج کیچڑ کےچشمے میں ڈوبتا ہے اس وقت تمام دنیا میں رات ہونی چایے تھی مگر ادھر جغرافیہ دان کہتے ہیں کہ جس وقت دنیا کے ایک حصہ میں دن ہوتا ہے دوسرے حصے میں رات ہوتی ہے براہ مہربانی ہمیں جلد اپنے جواب سے یہ بات زہن نشین فرمایئے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وجد کے معنی گمان کیا'' بھی آتے ہیں۔ علم نحو میں وجد افعال قلوب میں لکھا ہے افعال قلوب یہ ہیں۔

خلت باشد با علمت پس حسبت با زعمت

پس ظننت بارایت پس وجدت بے خطا

اس شعر میں افعال قلوب شامل کیے گئے ہیں۔ بعض وہ افعال جو دل سے تعلق رکھتے ہیں۔ پس معنی یہ ہیں کہ زوالقرنین نے سورج کو غروب ہوتے ہوئے دلدل میں ڈوبتا ہوا سمجھا۔

زوالقرنین سے کیا مخصوص ہے۔ اب بھی سمندر کے کنارے غروب کے وقت کوئی نظر کر کے دیکھے تو یہی سمجھے گا۔ کہ سورج سمندر میں ڈوب گیا ایسا ہی زوالقرنین نے گمان کیا۔

 

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 222

محدث فتویٰ

تبصرے