سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(109) سو کر اٹھنے کے بعد ہاتھ دھونے کا حکم

  • 5851
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2403

سوال

(109) سو کر اٹھنے کے بعد ہاتھ دھونے کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سو کر اٹھنے کے بعد ہاتھ دھونے کا کیا حکم ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سو کر اٹھنے کے بعد ہاتھ دھونا مستحب اور مسنون عمل ہے ،نبی کریم نے فرمایا

«إذا استيقظ أحدكم من نومه فلا يغمس يده في الإناء حتى يغسلها ثلاثا، فإنه لا يدري أين باتت يده.»

جب تم میں سے کوئی شخص نیند سے بیدار ہو تو کسی برتن میں اس وقت تک اپنے ہاتھ نہ ڈالے،

جب تک ان کو تین بار دھو نہ لے،بے شک وہ جانتا نہیں ہے کہ اس کے ہاتھوں نے کہاں گزاری ہے۔

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ

جلد 01

تبصرے