السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
كسى مستحق كو بتائے بغير زكوۃ دينا کیسا ہے یا بتانا ضروری ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!کسی مستحق کو بتائے بغیر بھی زکوة دی جا سکتی ہے ،اس کے لئے بتانا ضروری نہیں ہے۔مالکیہ تو بتانے کو مکروہ قرار دیتے ہیں۔ اصح قول کے مطابق زکوة لینے والے کو اس بات کا علم ہونا شرط نہیں ہے کہ یہ زکوة ہے، بلکہ صرف دینے والے کی نیت زکوة کی ہونا کافی ہے۔ ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصوابفتاویٰ ثنائیہجلد 01 |