سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(53) کیا کتاب اور شریعت ایک ہی چیز کے دو نام ہیں؟

  • 5832
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2063

سوال

(53) کیا کتاب اور شریعت ایک ہی چیز کے دو نام ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کتاب اور شریعت ایک ہی چیز کے دو نام ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کتاب کے دو معنی ہیں۔ ایک آسمانی وحی جو الہامی لفظ میں انبیائے کرام پر نازل ہوتی تھی۔ جیسے قران تورات وغیرہ اس کے علاوہ انبیاء کے قلب پر مضمون القا ہوتا تھا۔ جیسے وہ اپنے لفظوں میں بیان کرتے تھے۔ اسی کو حدیث انبیاء کہتے ہیں۔ ان معنی سے کتاب خاص ہے۔ اور شریعت عام ہے جو دونوں کو شامل ہے۔ دوسرے معنی کتاب کے ہیں شریعت الہیہ جو دونوں حصوں کو شامل ہے ان معنی سے کتاب اورشریعت ایک ہی چیز ہے۔

تشریح

یہی سنت نبویﷺ کا مفہوم ہے۔ حضرت علامہ سید سلمان ندوی سیرت نبوی ص77 ج4 پر لکھتے ہیں۔ کتاب اصولی احکام ہیں۔ اورسنت ان اصولی احکام کی عملی تشریح اور بیان ہے کتاب براہ راست وحی الہیٰ کا نتیجہ اور سنت ملکہ نبوی ہے۔ کتاب بلفظ وحی ہے۔ اور سنت بالمعنی پیغمبر کی وحی۔ اور ملکہ نبوت دونوں کے احکام واجب الاتباع ہیں۔ وحی اور ملکہ نبوت ''پر ایک علمی مقالہ اہل ھدیث 6 ربیع الثانی 1350ہجری میں دیکھیے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 01 ص 194

محدث فتویٰ

تبصرے