سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(52) عذاب قبر کا ثبوت قرآن سے؟

  • 5831
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 2242

سوال

(52) عذاب قبر کا ثبوت قرآن سے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عذاب قبر و سوال نکرین کا اعتقاد جو شریعت محمدیہ میں مسلم الثبوت و اھادیث صحیحہ و کثیرہ سے ثابت ہے۔ بعض احباب اس کا ثبوت قرآن شریف سے چاہتے ہیں۔ (ظہیر حسین)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عذاب قبر کا ثبوت ملتا ہے۔ فرعونیوں کے حق میں مذ کور ہے (النّارُ‌ يُعرَ‌ضونَ عَلَيها غُدُوًّا وَعَشِيًّا ۖ وَيَومَ تَقومُ السّاعَةُ أَدخِلوا ءالَ فِر‌عَونَ أَشَدَّ العَذابِ ﴿٤٦ سورة غافر... فرعونیوں کو آگ کے عذاب پر صبح و شام پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ارشا د ہے (وَمِن وَر‌ائِهِم بَر‌زَخٌ إِلىٰ يَومِ يُبعَثونَ ﴿١٠٠سورة المؤمنون... حدیثوں میں ان دو آیاتوں کی تفصیل ہے۔

تشریح

یہ عذاب قبر بطو حوالات کے ہے۔ پورا عذاب قیامت میں ہوگا۔ اسی طرح اے کلاس کے لوگوں کےلئے قبر میں کچھ راحت بھی ہے۔ پوری راحت قیامت کو ملے گی۔

 

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 01 ص 194

محدث فتویٰ

تبصرے