سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(50) فرقہ شیعہ کیا داخل اسلام ہے یا خارج؟

  • 5829
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1781

سوال

(50) فرقہ شیعہ کیا داخل اسلام ہے یا خارج؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

فرقہ شیعہ بلحاظ اپنے عقائد سب وشتم خلفاء کیا داخل اسلام ہے یا خارج؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اسلام کی دو حیثیتیں ہیں ایک یہ کہ آمنو باللہ ورسولہ اس لہاظ سے تو اصحاب  کی تصدیق داخل اسلام نہیں۔ دوسری حیثیت صحبت رسولﷺ کی ہے جس کی بابت ارشاد ہے: مُحَمَّدٌ رَ‌سولُ اللَّهِ ۚ وَالَّذينَ مَعَهُ أَشِدّاءُ عَلَى الكُفّارِ‌ رُ‌حَماءُ بَينَهُم ۖ تَر‌ىٰهُم رُ‌كَّعًا سُجَّدًا يَبتَغونَ فَضلًا مِنَ اللَّهِ وَرِ‌ضو‌ٰنًا ۖ﴿٢٩سورة الفتح

 ’’محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں۔ اور جو ان کے ساتھ والے ہیں وہ کافروں کے مقابلے میں سخت ہیں۔ آپس میں رحم دل ہیں۔ تم ان کو دیکھتے ہو کہ رکوع سجود کرتے ہوئے اللہ کا فضل چاہتے ہیں۔‘‘ اس آیات کی تصدیق بھی داخل اسلام ہے۔ اس لئے اصحاب کے حق میں سب وشتم کرنے والے کو کافر یا مومن کہنے کے بارے میں کف لسان اور قلم کو روکتا ہوں۔

تشریح

حضرت علی رضی الله عنہ کی طرح خلفائ ثلاثہ  بھی مہاجر ہیں اور یہ امر بدیہی اور تواتر سے ثابت ہے بفوائے ارشاد باری تعالیٰ وَالسّـٰبِقونَ الأَوَّلونَ مِنَ المُهـٰجِر‌ينَ وَالأَنصارِ‌ وَالَّذينَ اتَّبَعوهُم بِإِحسـٰنٍ رَ‌ضِىَ اللَّهُ عَنهُم وَرَ‌ضوا عَنهُ وَأَعَدَّ لَهُم جَنّـٰتٍ تَجر‌ى تَحتَهَا الأَنهـٰرُ‌ خـٰلِدينَ فيها أَبَدًا ۚ ذ‌ٰلِكَ الفَوزُ العَظيمُ ﴿١٠٠(پ11ج2)

اس آیت سے روز روشن کی طرح ثابت ہے کہ خلفاء ثلاثہ وغیرہ صحابہ مہاجرین کو کافر و منافق کہنا ان کو سب وشتم کرنا۔ ان کو دائمی دوذخی بتانا۔ قرآن شریف کی تکذیب ہے۔ اور یہ کہنا کہ وہ رسول اللہﷺ کے انتقال کے بعد مرتد ہو گئے تھے۔ یا پہلے ہی منافق تھے۔ (نعوذباللہ من ذلک) اور رسول اللہﷺ نے ان کو پھر جنتی بنا کر پھر بشارت دی۔ اور پھر اللہ تعالیٰ نے بھی اپنے رسولﷺ کو اس پر مطلع نہ کیا تو پھر آپﷺ معصوم کیسے رہے۔ ؟اور اگر اللہ تعالیٰ ہی کو معلوم نہ تھا۔ تو یہ اللہ تعالیٰ کی ہے۔ بہر حال خلفائے ثلاثہ کے بارے میں ایسے ناپاک خیالات صراحتا ً کفر ہیں۔ اب فیصلہ قاریئن کرام کے اختیار میں ہے جن کو اللہ اعلم الغیب نے جنتی بنایا ان ک دوزخٰ کہتا ہے۔ یہ دعوائے علم غیب اور قرآن پاک کی تکزیب ہے۔ کیا اللہ تعالیٰ کو ان کے نفاق و کفر کا علم نہ تھا۔ نیز جو اولہ خلفائ ثلاثہ کے ایماندار اور جنتی ہونے کے ہین اگر وہ صحیح نہین ہیں۔ تو پھر حضرت علی ٭ اور شعیہ جن کو اپنا پیشوا اور جنتی جانتے ہیں۔ سوائے ان کے ایمان او ر اخلاص کے او ر کچھ بھی نہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

 

 

جلد 01 ص 190

محدث فتویٰ

تبصرے