السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعض لوگ پیغمبر کی یا اماموں کی یا اولیاوں کی یا اپنے پیروں کے تصویروں کی تعظیم کرتے ہیں اور اپنے پاس باعث برکت سمجھ کر رکھتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا شریعت کے خلاف نہیں ہے۔ (محمد مبیع الذمان عظیم آبادی)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تصویروں کا برکت کے لئے پاس رکھنا کسی طرح جائز نہیں حدیثوں میں اس کا سخت منع آیا ہے۔ اگرچہ یہ جائز ہوتی تو حضرت ابراہیم ؑ کی تصویر جو خانہ کعبہ میں رکھی ہوئی تھی آپ ﷺ اپنے ہاتھ سے نہ گراتے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب