السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کارپٹ فرش کے ساتھ چپکا ہوا ہو اور وہ نجس ہو جائے تو اس کی صفائی کا کیا طریقہ ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!اس کی صفائی کا صحیح طریقہ یہی ہے کہ اسے فرش سے اکھاڑ کر پانی کے ساتھ اچھی طرح دھویا جائے،اور اس پر ڈالے گئے سارے پانی کو اس سے نکال دیاجائے۔ یہ مٹی کی طرح پانی بہانے سے پاک نہیں ہوگا ،بلکہ اس کو اچھی طرح دھونا پڑے گا ورنہ نجاست اس کے اندر ہی رہ جائے گی۔ ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصوابفتاویٰ ثنائیہجلد 01 |