السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سمعلوناکس زبان کالفظ ہے اوراس کےکیامعنی ہیں۔درودانت والے کواس سے بہت فائدہ ہوتاہے ۔کیایہ جائز ہے ۔اس کوپڑھ کردم نہیں کیاجاتابلکہ یاسمعلونالکھ کراس پرکیل گاڑے جاتے ہیں؟ا زراہِ کرم کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیں جزاكم الله خيرا
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ لفظ اسماعیل کے لفظ سے مشابہ ہے جوعبرانی ہے نون زیادہ معلوم ہوتاہے ۔اسماعیل کے معنی مطیع اللہ کے ہیں ۔اس کے معنی بھی اسی قسم کے ہیں۔ کسی بزرگ کانام معلوم ہوتاہے اس قسم کادم جائز نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب