السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جوروح داخل ہونے سے پہلے ساقط ہوجاتے ہیں ۔ان کا روح پیدا کیا گیا ہے یانہیں اور وہ روز حساب زندہ ہوکرجنت یا دوزخ میں جائیں گے یانہیں؟ اگران کاروح پیداکیاگیا توجسم طفل جوبعض وفعہ قریب قریب پورا ہوچکا ہوتاہے اس کے لغو پیداکرنے سے کیا فائدہ اورکیا وہ اکارت جائے گا ؟ا زراہِ کرم کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیں جزاكم الله خيرا
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس کاجواب قرآن مجیدنےدیدیاہے:
﴿وَبَلَوۡنَٰهُم بِٱلۡحَسَنَٰتِ وَٱلسَّئَِّاتِ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُونَ﴾--سورة الاعراف168
ترجمہ :۔’’اور ہم ان کو خوش حالیوں اور بدحالیوں سے آزماتے رہے کہ شاید باز آجائیں۔‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب