السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیافریق کاذ ب کےتمام مباہلین کی ہلاکت ضرور ی ہے یابعض کی ؟اور اگرفریق صادق سے چندآدمی جوفریق مخالف کے ہلاک شدگان سے کم ہوں ہلاک ہوجائیں تو کیایہ ضروری بات تونہیں ؟ا زراہِ کرم کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیں جزاكم الله خيرا
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
دراصل قطعی طورپرفیصلہ کن مباہلہ نبی کا ہوتاہے اس کے بعد درجہ جیسے کوئی صاحب کمال ہو اس کا مباہلہ صدق کذب کا معیاربن سکتاہے۔ عوام کے مباہلہ کا چنداں اعتبارنہیں۔ کیونکہ مباہلہ دربارالٰہی میں ذمہ داری کی حاضری ہے۔ اورجس کی اپنی عملی حالت پست ہو وہ خدا کے ہاں ذمہ داری کااہل نہیں کہ خدا اس کی رعایت کرتاہو؟دین جیسی اہم شے کو اس سے وابستہ کردے ۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب