سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(211) کون بیٹا کتنا کتنا قرضہ ادا کرنے کا ذمہ دار ہے؟

  • 5718
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 757

سوال

(211) کون بیٹا کتنا کتنا قرضہ ادا کرنے کا ذمہ دار ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید مقروض مرا اور کچھ بھی ترکہ نہیں  چھوڑا اس کے ورثہ بیٹے یعنی ابن تین اور بھائی ایک اور بی بی ایک ہے ان ورثہ میں سے کون کون کتنا کتنا قرضہ ادا کرنے کا  ذمہ دار ہے۔ بینوا توجروا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وارثان زید میں سے کوئی اس کا قرضہ ادا کرنے کاشرعاً ذمہ دار نہیں  ہے ہاں اگر وہ تبرعاً و احساناً اپنی اپنی حسب لیاقت  قرضہ ادا کریں اور اس کو بار قرض سے سبکدوش کردیں تو بہت اچھی بات ہے اور اس صورت مین کچھ متعین نہیں  ہے کہ فلاں  اس قدر دے اور فلاں اس قدر دے اگر ایک ہی کل قرضہ ادا کردے تو بھی  ادا ہوجائے گا۔                       (سید محمدنذیر حسین)

 


فتاوی نذیریہ

جلد 01 ص 655

محدث فتویٰ

تبصرے