سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(206) تکرار نماز جنازہ شافعی مذہب میں درست ہے یا نہیں؟

  • 5713
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 793

سوال

(206) تکرار نماز جنازہ شافعی مذہب میں درست ہے یا نہیں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ تکرار نماز جنازہ شافعی مذہب میں درست ہے اس واسطے کہ دعا ہے میت کے لیے اور تکرار دعا کی ممنوع نہیں  اور حنفی مذہب میں بھی درت ہے یا نہیں  اور اگر درست نہیں  ہے تو اس کی کیادلیل ہے۔بینوا توجروا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دلیل حنفیوں کی یہ ہے  کہ جب ایک بار نماز جنازہ کی پڑھی گئی پھر دوسری بار نہ چاہیے کیوں کہ فرض ادا ہوگیا اور تنفل اس نماز میں مشروع نہیں  مگر ولی کو اعادہ پہنچتا ہے اور صورت کہ غیر ولی و سلطان نےنماز پڑھی ہو ۔ لان الحق لہ  اور شافعیہ یہ کہتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے نماز  قبر پر پڑھی بعد اس کے کہ اہل میت نماز پڑھ چکے تھے علمائے حنفیہ اس کاجواب یہ دیتے ہیں کہ حضرت نے نماز اس لیے پڑھی کہ وہ ولی تھے لقولہ[1] تعالیٰ للنبی اولی بالمؤمنین من انفسہم واللہ اعلم، حررہ سید شریف حسین عفی عنہ                                  (سیدمحمد نذیر حسین)



[1]   ایمانداروں کے لیے نبی ان کی اپنی جانوں سے بھی زیادہ قریب ہے۔


فتاوی نذیریہ

جلد 01 ص 647

محدث فتویٰ

تبصرے