جمعہ کے روز جب امام خطبہ پڑھتا ہو اور کوئی شخص باہر سے آکر السلام علیکم کہے تو یہ السلام علیکم کہنا یا اس کا جواب دینا جائز ہے یامنع ہے؟
جس وقت خطیب خطبہ دے رہا ہو، اس وقت سلام نہیں کہنا چاہیے کیونکہ سلام کہنا سنت ہے اور خطبہ کا سننا فرض ہے تو سلام کہنے والے نے فرض کو ترک کیا لہٰذا خطبہ کے وقت سلام نہیں کہنا چاہیے اور اگر کسی نےسلام کہا تو سننے والاچپکے سے جواب دے دے۔ واللہ اعلم بالصواب۔(سید محمدنذیرحسین)