زید بوجہ ضعف و سلب قوت جمع بین الصلوتین کرسکتا ہے یانہ وہم چناں ترک جماعت کرنا اس کو پہنچنا ہے یا نہ۔ بینوا توجروا
زید اگر اس قدر ضعیف و مسلوب القوی ہوگیا ہے کہ فرائض پنجگانہ کو اپنے اپنے وقت پر نہیں پڑھ سکتا ہے تو اس کو بوجہ ضعف و سلب قوت کے جائز ہے کہ جمع بین الصلوتین کیا کرے اور اگر فرائض پنجگانہ کو اپنے اپنے وقت پر پڑھ سکتا ہے تو اس کو جمع بین الصلاتین پرمداومت نہیں کرنا چاہیے ہاں اگر گاہے گاہے جمع کرلیا کرے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے اور زید مذکور کو ترک جماعت کرنا بھی جائز ہے لیکن اس وقت کہ جماعت میں حاضر ہونے سے وہ بالکل معذور و مجبو رہو، اور اگر اس کو جماعت میں حاضر ہونے کی طاقت ہو تو اس کو حاضر ہی ہوناچاہیے۔