صدر یعنی سینہ پر ہاتھ باندھنا نماز میں نبی ﷺ سے ثابت ہے یا نہیں ۔ بینواتوجروا
سینہ پرہاتھ باندھنا نماز میں صحیح احادیث سے آنحضرتﷺ کا ثابت ہے۔
’’یحییٰ بن ہلب اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کودیکھا آپ نے دائیں بائیں جانب سلام پھیرا اور اپنے ہاتھ نماز میں سینہ پر رکھے دایاں بائیں پر جوڑ کے قریب رکھا ۔ دوسری روایت میں ہے کہ ’’آپ مسجد کی طرف تشریف لے گئے پھر تکبیر کےلیے اپنے ہاتھ اٹھائے پھر دایاں بائیں پر اپنے سینے پر باندھ لیا۔‘‘ (سید محمد نذیر حسین)