ایک شخص نے زمین دوسرے کی کرایہ پرلی اور اس پرمسجد تعمیر کی۔ اس کا کیا حکم ہے؟
حکم ایسی مسجد کا یہ ہے کہ وہ شرعی مسجد نہیں اس واسطے کہ اس میں بقا حق العبد پایا گیا ہے ۔ خالصتاً للہ کے واسطے نہیں، جیسا کہ ہدایہ سے مستفاد ہے۔ ومن جعل مسجد اتحتہ سرداب اوفوقہ بیت وجعل باب المسجد الی الطریق و عزلہ عن ملکہ فلہ انیبیعہ وان مات یورث عنہ لانہ لم یخلص للہ تعالیٰ لبقاء حق العبد متعلقابہ کذا فی الھدایۃ۔ پس معلوم کرنا چاہیےکہ اگرچہ صورت کتاب علیحدہ ہے صورت سوال سے الابیچ دلیل کے دونوں مشترک ہیں اورمسجد میں جو فضیلت نماز کی ہے، وہ اس میں نہیں ہے۔ واللہ اعلم بالصواب،
حررہ سید شریف حسین عفی عنہ (سیدمحمد نذیر حسین)