سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(65) کس کمپنی کا ترجمہ فصیح ہے۔

  • 5572
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1089

سوال

(65) کس کمپنی کا ترجمہ فصیح ہے۔
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ترجمہ قرآن مجید مترجمہ ڈپٹی نذیر احمد خان دہلوی و ترجمہ قرآن مجید مترجمہ مرزا حیرت دہلوی ایڈیٹر کرزن گزٹ و سیکرٹری اسلامیہ پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ کمپنی دہلی میں  سے کس کا ترجمہ فصیح ہے۔ بینوا توجروا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ترجمہ ہر دو صاحبان مذکو رفصاحت اُردو میں  اچھا ہے ، مگر میں  نے اوّل سے آخر تک ترجمہ نہیں دیکھا ہے کہ کس کو ترجیح دوں، مگر ہر دو صاحبان نےفصاحت خرچ کرکے مقاصد  ومطالب قرآن کوبگاڑ دیا کہ جس کوعام لوگ نہیں سمجھ سکتے،قرآن کا ترجمہ شاہ رفیع الدین ، شاہ عبدالقادر و شاہ ولی اللہ صاحب سے بڑھ کر کسی کا نہیں ہوسکتا ہے، ان لوگوں نے الفاظ قرآن و معانی کی پیروی کی  ہے اور ان لوگوں نے فصاحت اُردو خرچ کی ہے، تھوڑے دنوں میں  قرآن  کومثل انجیل وغیرہ کے کردیں گے۔ واللہ اعلم بالصواب ، حررہ السید محمد عبدالحفیظ غفرلہ

سید محمد عبدالحفیظ.... ہذا الجواب صحیح... سید محمد عبدالسلام غفرلہ ..... الجواب صحیح .. سید محمد ابوالحسن


فتاوی نذیریہ

جلد 01 

تبصرے