سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(50) جو شخص مرثیہ خوانی کرے اور محفل تعزیہ داری میں جائے

  • 5557
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1069

سوال

(50) جو شخص مرثیہ خوانی کرے اور محفل تعزیہ داری میں جائے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو شخص مرثیہ  خوانی کرے اور محفل تعزیہ داری میں جائے ، اس کےپیچھے نماز درست ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو شخص مرثیہ خوانی کرے اور محفل تعزیہ داری میں  جائے ، سو ایسا شخص اگر نماز پڑھا رہا ہو اور کوئی اس کے ساتھ نماز میں  شریک ہوجائے تو اس کی نماز ہوجائے گی مگرایسے شخص کو بالقصد امام نہیں بنانا چاہیے اور نماز پڑھانے کے لیے آگے نہیں کرنا چاہیے اس واقعے کہ مرثیہ خوابی اور تعزیہ داری بلاشبہ فسق و  فجور کے کام اور فسق و فجور کے کام سے جو راضی ہو اور اس کی محفل میں  جائے وہ بھی فسق ہے اور فاسق کو پیچھے نماز تو ہوجاتی ہےمگر اس کو بالقصد امام نہیں بنانا چاہیے۔ حررہ عبدالرحیم اعظم گڈھی کوپوی                                               (سید محمد نذیر حسین)


فتاوی نذیریہ

جلد 01 

تبصرے