سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(34) آج کل جو مجالس میلاد قائم ہوتی ہیں..الخ

  • 5541
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1345

سوال

(34) آج کل جو مجالس میلاد قائم ہوتی ہیں..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آج کل جو مجالس میلاد قائم ہوتی ہیں۔کیا یہ جائز ہیں یا نہیں؟ جواب مفصل عنایت فرمائیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مجالس میلاد بدعت ہیں، اور ان کے بدعت ہونے میں  کسی قسم کا کلا م نہیں ، کیونکہ یہ دین میں  نیا کام ہے اور دین میں  نئے کام بدعت ہیں۔ اس مقدمہ کا صغری تو ظاہر ہے کیونکہ یہ مجالس آنحضرتﷺ اور صحابہ اور تابعین و تبع تابعین اور ائمہ مجتہدین کے زمانہ میں  نہیں ہوتی تھیں۔ اس کے علاوہ ان میں  اور  بھی بہت سی بُرائیاں اور مفاسد موجود ہیں جن کو قرآن ،سنت ، اجماع صحابہ اور قیاس صحیح سے استنباط نہیں کیا جاسکتا تو یہ نیا کام ٹھہرا اور کبری ٰ یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا۔ نئے کاموں سے بچو کہ وہ بدعت ہیں اور  ہر بدعت گمراہی ہے اور یہ بھی فرمایا بدترین کام  نئے ہیں اور ہر بدعت گمراہی ہے۔لہٰذا یہ بھی گمراہی ہے ، علماء نے اس کی تردید میں  بہت سے رسائل تصنیف کئے ہیں، اگر اس کی پوری تفصیل مطلوب ہو، تو ان کا مطالعہ کریں۔ واللہ اعلم۔

 


فتاوی نذیریہ

جلد 01 

تبصرے