سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(23) جنازہ کی نماز گزاری گئی بعد اس کے اسقاط نہ کیا

  • 5530
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1343

سوال

(23) جنازہ کی نماز گزاری گئی بعد اس کے اسقاط نہ کیا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص فوت ہوگیا اس کے جنازہ کی نماز گزاری گئی بعد اس کے اسقاط نہ کیا، لوگ آپس میں  بگڑنے لگے یہاں  اس ملک میں  یہ دستور ٹھہرا ہواہےکہ ایک قرآن شریف کو جنازہ کے ہمراہ کردیتے ہیں۔جب جنازہ کی نماز پڑھ چکتے ہیں تو قرآن شریف کو ایک دوسرے کے  ہاتھ پھراتے ہیں۔ ایجاب و قبول جس طرح سے ہوتا ہے، اس کا کیا حکم ہے۔ بینوا توجروا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہمراہ جنازہ کے قرآن مجید کو لے جانے اور بعد نماز جنازہ کے اس کو ایک دوسرےکے ہاتھ پھرانے اور ایجاب و قبول کرنے کا جو وہاں دستور ہے ، وہ بالکل ناجائز  و نادرست ہے اور بدعت و محدث ہے۔اس دستور کو مٹانا اور بند کرنا اور لوگوں کو اس ناجائز دستور سے روکنا اور منع کرنا حسب استطاعت فرض ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔

حررہ السید محمد ابوالحسن ..... سید محمد ابوالحسن .... سید محمد نذیرحسین


فتاوی نذیریہ

جلد 01 

تبصرے