جو شخص اللہ کو واحد اور محمد (ﷺ) کورسول برحق جانے اور قیامت وغیرہ اعتقادی امور کو مانتا ہے،شرک نہیں کرتا اور نماز کو بھی فرض جانتا ہے،مگر نماز تمام عمر نہیں پڑھتا،وہ شخص مسلمان ہے یا کافر؟
واضح ہو کہ جو شخص اللہ کو واحد جانتا ہے اور محمد ﷺ کورسول مرسل مانتا ہے اور امور ایمانیہ و اعتقادیہ کا اقرارکرتا ہے ، وہ بے شک مسلم ہے،کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ اس کو کافر کہے مگر ہاں جس قد رکہ رسول اللہﷺ نے تارک صلوٰۃ کو کافر کہا، اس قدر ہم بھی تارک صلوٰۃ کو کافر کہہ سکتے ہیں، سوائے اس کے زیادہ حکم کہ وہ سرے سےمسلمان ہی نہیں ہے یہ نہیں لگا سکتے اور یہی مذہب امام احمد کا بھی ہے۔ واللہ اعلم۔
1299 سید محمد عبدالسلام غفرلہ ... 1305 سید محمد ابوالحسن ... 1281سید محمد نذیر حسین