سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(09) قبر میں منکر نکیر کے سوال کے وقت جناب رسول اللہﷺ کا..الخ

  • 5516
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1389

سوال

(09) قبر میں منکر نکیر کے سوال کے وقت جناب رسول اللہﷺ کا..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قبر میں  منکر نکیر کے سوال کے وقت جناب رسول اللہﷺ کا مرُدے کے پاس تشریف لانا ثابت ہے یا نہیں؟ اور در صورتے کہ ثابت نہ ہو، تو جو شخص ایسا اعتقاد رکھے ، از روئے شریعت کے اس پرکیا حکم ہوگا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وقت سوال منکر نکیر کے حضرت ﷺ کا تشریف لانا کسی حدیث  یا آثار سے ثابت نہیں اور اعتقاد رکھنے والا اس کا گمراہ ہے۔

حررہ ابوالطیب محمد شمس الحق عفی عنہ .... سید محمدنذیر حسین  (ابوالطیب1295 محمد شمس الحق)



فتاوی نذیریہ

جلد 01 

تبصرے