سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(897) یا شیخ عبدالقادر و خواجہ سلیمان وغیرہ کا ور دکرنا

  • 5500
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-23
  • مشاہدات : 1090

سوال

(897) یا شیخ عبدالقادر و خواجہ سلیمان وغیرہ کا ور دکرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یا شیخ عبدالقادر و خواجہ سلیمان وغیرہ کا ور دکرنا جائز ہے یا شرک ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ورد کرنا یا شیخ عبدالقادر جیلانی شیئا اللہ وغیرہ کا حرام ہے۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے ترجمہ ارشاد الطالبین میں  لکھا ہے ، آنکہ [1]جہاں می گونید کہ یا شیخ عبدالقادر جیلانی شیئا اللہ یا خواجہ شمس الدین ترک پانی پتی شیئا اللہ جائز نیست و اگر روح حضرت شیخ رامتصرف الامور اعتقاد می کند مکفر سے دیگر است وفی البحر الرائق من ظن ان المیت یتصرف فی الامور دون اللہ و اعتقد بذلک یکفر انتہی۔

سید محمد نذیر حسین... ابوالفیض محمد عبداللہ حنفی... الجواب صحیح احمد الدین... رشید احمد گنگوہی، جواب سب صحیح اور درست ہیں، جواب سب  صحیح ہیں... محمد ہاشم ... سید محمد عبدالسلام غفرلہ ... پیر محمد دارم صد شکر کہ من۔



[1]   وہ جو جاہل لوگ یا شیخ عبدالقادر جیلانی شیئا اللہ اور یا شیخ شمس الدین ترک پانی پتی شیئا اللہ کہتے ہیں، جائز نہیں ہے اور  اگر شیخ کی روح کو متصرف فی الامور خیال کرے تو یہ دوسرا کفر ہے، بحرالرائق میں  ہے جو آدمی یہ عقیدہ رکھے کہ میت اللہ کے سوا امور میں  تصرف کرسکتی ہے وہ کافر ہے۔


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02

تبصرے