سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(916) قرب و معیت و احاطہ وغیرہ جو صفات باری تعالیٰ ہیں..الخ

  • 5482
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1397

سوال

(916) قرب و معیت و احاطہ وغیرہ جو صفات باری تعالیٰ ہیں..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قرب و معیت و احاطہ وغیرہ جو صفات باری تعالیٰ ہیں۔آیا یہ بالذات ہیں ، یا بالعلم ہیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرب و معیت وغیرہ صفات میں  بہت اختلاف ہے بعض بالذات مراد لے کر تاویلات کرتےہیں اور بعض بالعلم لیتے ہیں ، لیکن تحقیق مذہب جمہور کا یہ کہ جملہ صفات باری کا ایمان بغیر سوال کیف و بلا تشبیہ لانا چاہیے۔ قال اللہ تعالیٰ لیس[1] کمثلہ شئ وقال اھل العلم قد ثبت الروایات فی ھذا و نؤمن بھا ولا یتوھم ولا یقال کیف وھکذا روی عن مالک بن انس و سفیان بن عینیۃ و عبداللہ بن المبارک انھم قالوا فی ھذہ الاحادیث امروھا بلا کیف وھکذا قول اھل العلم من اھل السنۃ والجماعۃ کذا فی الترمذی۔یہ تحقیق مطابق مذہب اہلس نت ہے ، گویا علماء نے اس میں  بہت طوالت کی ہے اور قسم قسم کے رسائل تالیف کیے ہیں لیکن خلاصہ تحقیق محققین یہی ہے اور اس پر اعتقاد رکھنا چاہیے فقط   واللہ اعلم بالصواب والیہ المرجع والماب حررہ العبد الضعیف الراجی رحمۃ ربہ القوی ابوحریز عبدالعزیز الملتانی غفراللہ لہ ولوالدیہ واحسن الیہما والیہ۔ الجواب صحیح والرای نجیح1281 سید محمدنذیر حسین ، 1299 سید محمد عبدالسلام غفرلہ ، 1305 سید محمد ابوحسن، 1309 ابوسعید محمد حسین۔



[1]  اس کی کوئی مثل نہیں ہے۔ اہل علم نے کہا: اس میں  جو روایات وارد ہوئی ہیں ، ہم ان پرایمان لاتے ہیں ، اس میں  شک نہ کیا جائے کیفیت نہ پوچھی جائے ، مالک بن انس  ، سفیان بن عینیہ ، عبداللہ بن مبارک کا یہی قول ہے کہ ان اوصاف کوبلا کیف تسلیم کیا ہے ، اہل علم اہلسنت کا یہی مذہب ہے۔


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 01 

تبصرے