السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
قرآن کی رو سے ہمارانام صرف مسلم ہے پھر کیوں اہلحدیث ، سلفی یا اثری رکھتے ہیں ؟
رانا رؤف ارشاد ایڈووکیٹ ملتان25/7/98
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قرآن مجید میں ہے{ہُوَ سَمَّاکُمُ الْمُسْلِمِیْنَ}2 [اس نے نام رکھا ہے تمہارا مسلمان] اور قرآن مجید میں ہے : {إِنَّ الَّذِیْنَ آمَنُوْا وَالَّذِیْنَ ہَادُوْا وَالنَّصَارٰی وَالصَّابِئِیْنَ}3 [تحقیق جو لوگ کہ ایمان لائے اور وہ لوگ کہ یہودی ہوئے اور عیسائی اور بے دین] {وَتُوْبُوْآ إِلَی اﷲِ جَمِیْعًا أَیُّہَ الْمُؤْمِنُوْنَ}4 [اور توبہ کرو اللہ کی طرف تمام اے ایمان والو] {وَالسَّابِقُوْنَ الْأَوَّلُوْنَ مِنَ الْمُہَاجِرِیْنَ وَالْأَنْصَارِ}5 [اور مہاجرین اور انصار میں سے جن لوگوں نے اول ہجرت کی اور پہلے اسلام لائے] تو اہل اسلام کے لیے قرآن مجید میں مسلم کے علاوہ مومن ، مہاجر اور انصار بھی آئے ہیں پھر اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : {وَجَعَلْنَاکُمْ شُعُوْبًا وَّقَبَآئِلَ لِتَعَارَفُوْا}5 الآیۃ [اور کیا ہم نے تم کو کنبے اور قبیلے تاکہ ایک دوسرے کو پہچانو] اہلحدیث ، سلفی اور اثری صرف تعارف کے لیے ہیں مسلم اور مومن کا بدل نہیں اور نہ ہی ان کے مقابل ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
2[الحج ۔ ۷۸]3[البقرۃ ۔۶۲]4[النور۳۱پ۱۸] 5[التوبۃ ۱۰۰] 6[الحجرات ۔۱۳]