سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(900) قلید بدعت ہے یا نہیں ؟

  • 5466
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 1000

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یہ بات تو ہم مانتے ہیں کہ تقلید ناجائز ہے سوال یہ ہے کہ آیا تقلید بدعت ہے یا نہیں ؟         عبدالغفور


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میرا دعویٰ ہے کہ تقلید (قبول قول ینافی الکتاب او السنة) ناجائز ہے آپ لکھتے ہیں ’’یہ تو ہم بھی جانتے ہیں کہ تقلید ناجائز ہے‘‘ تو جناب نے میرا دعویٰ تسلیم وقبول فرما لیا بات ختم ۔ اب جو صاحب تقلید کو بدعت قرار دیتے یا کہتے ہیں ’’بدعت ہے یا نہیں‘‘ والا سوال یا تقلید کے بدعت ہونے کی دلیل ان سے پوچھیں یہ فقیر الی اللہ تو تقلید قبول قول ینافی الکتاب او السنۃ کو ناجائز کہتا ہے اور قرار دیتا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

 

جلد 01 ص 574

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ