سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(888) اللہ اکبر کے بارے بیان کریں

  • 5455
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1489

سوال

(888) اللہ اکبر کے بارے بیان کریں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اللہ اکبر کے بارے بیان کریں ایک صاحب کا کہنا ہے کہ اکبر تفضیلیۃ ہے ہم جنس کے لیے قرآن میں اکبر بڑائی اور برتری کے لیے استعمال ہوا ہے ہم جنس کے لیے اس کی بجائے علیاً کبیراً کہنا چاہیے یہ صاحب چکڑالوی ہیں اور کہتے ہیں کہ اللہ اکبر کہیں بھی نہیں بیان کیا گیا ۔       ایم رحمت علی انصاری


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز میں اللہ اکبر کہنا سنت وحدیث میں مذکور ہے آپ اس چکڑالوی سے پوچھیں قرآن مجید میں کون سی آیت ہے جس میں یہ آیا ہو نماز کے اذکار صرف قرآن مجید سے ہی لینے ہیں حدیث سے نہیں لیے جا سکتے پھر قرآن مجید میں علیاً کبیرا جو آیا ہے ان سے پوچھیں نماز کے اندر اس لفظ کو کس جگہ پڑھنا ہے جواب صرف قرآن مجید سے لیں کیونکہ وہ صاحب حدیث تو مانتے نہیں پھر تعظیم کے لیے قرآن مجید کے اور الفاظ بھی مثلاً العلی العظیم الکبیر المتعال وغیرہ کافی ہیں۔ پھر قرآن مجید سے وہ علیاً کبیرا کی تخصیص بھی پیش کریں ۔ اکبر اسم تفضیل ضرور ہے مگر اس میں چکڑالوی کی تقیید ’’ہم جنس‘‘ فضول ہے۔              

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

 

جلد 01 ص 568

محدث فتویٰ

تبصرے