السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
وحی کی کتنی قسمیں ہیں ؟ حافظ محمد فاروق تبسم
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے: {وَمَا کَانَ لِبَشَرٍ أَنْ یُّکَلِّمَہُ اﷲُ إِلاَّ وَحْیًا أَوْ مِنْ وَّرَآئِ یْ حِجَابٍ أَوْ یُرْسِلَ رَسُوْلاً فَیُوْحِیَ بِإِذْنِہٖ مَا یَشَآئٌ}1 [اور نہیں طاقت کسی آدمی کو کہ بات کرے اس سے اللہ مگر وحی سے یا پردے کے پیچھے سے یا بھیجے فرشتہ پیغام لانے والا پس جی میں ڈال دیوے ساتھ حکم اس کے کے جو کچھ چاہتا ہے] کتاب وسنت میں وحی کی جتنی بھی صورتیں آئی ہیں وہ تمام کی تمام اس آیت کریمہ میں مذکور تین قسموں کی طرف ہی راجع ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب
1[الشوری ۵۱ پ۲۵]