السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
شریعت میں واجب کس کو کہتے ہیں کیا یہ لفظ قرآن وحدیث میں موجود ہیں ؟ سید عبدالغفور
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے: {غُسْلُ یَوْمِ الْجُمُعَةِ وَاجِبٌ عَلٰی کُلِّ مُحْتَلِمٍ} [جمعہ کے دن غسل ہر بالغ پر واجب ہے] واجب فرض کو کہتے ہیں جس کے ترک کی گنجائش نہ ہو اس کے مقابلہ میں تطوع کا لفظ بولا جاتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب