سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(867) غلام رسول ، غلام نبی ، نبی بخش ، غلام حسین ، ولی بخش نام ..الخ

  • 5434
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1871

سوال

(867) غلام رسول ، غلام نبی ، نبی بخش ، غلام حسین ، ولی بخش نام ..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتے ہیں  علماء کرام کتاب وسنت کی روشنی میں ان ناموں کے بارے میں کیا یہ رکھنا درست ہیں مثلاً غلام رسول ، غلام  نبی ، نبی بخش ، غلام حسین ، ولی بخش ، غلام فرید یا اسی طرح کے کچھ دوسرے ناموں کے بارے میں کیونکہ کچھ لوگ غلام کے معنی فرمانبردار کے کر کے رکھ لیتے ہیں ؟                مجیب الرحمن بن عمر دین ضلع بہاولنگر


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نبی بخش ، ولی بخش جیسے نام درست نہیں کیونکہ اولاد اللہ ہی بخشتا ہے {یَہَبُ لِمَنْ یَّشَآئُ إِنَاثًا وَّیَہَبُ لِمَنْ یَّشَآئُ الذُّکُوْرَ}1 الآیۃ   [بخشتا ہے جس کو چاہے بیٹیاں اور بخشتا ہے جس کو چاہے بیٹے] غلام رسول، غلام نبی، غلام حسین، غلام فرید جیسے نام درست ہیں بشرطیکہ غلام بمعنی خادم ہو۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

[الشوریٰ ۴۹ پ۲۵]

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 01 ص 546

محدث فتویٰ

تبصرے