سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(851) آج کا بریلوی جس کا عقیدہ آپ پر بھی واضح ہے..الخ

  • 5418
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1902

سوال

(851) آج کا بریلوی جس کا عقیدہ آپ پر بھی واضح ہے..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

(۱) آج  کا بریلوی جس کا عقیدہ آپ پر بھی واضح ہے ۔ کسی اہلحدیث کو السلام علیکم کہے تو جواباً وعلیکم السلام کہیں یا وعلیکم یا جواب ہی نہ دیں ؟ کہ اہلحدیث اسے مشرک بدعتی جانتا ہے ۔

(۲) بریلوی کو اہلحدیث السلام کہنے میں پہل کرے یا نہ کرے ؟

(۳) اہلحدیث دیوبندی کو السلام علیکم کہے یا نہ کیونکہ اہلحدیث علماء ’’محقق‘‘ ان کو بھی بریلوی قادیانی عقیدہ کے حامل سمجھتے ہیں ۔ جیسے کتاب ہے حنفیت اورمرزائیت تین خونی رشتے بریلوی شیعہ قادیانی ۔ڈاکٹر محمد حسین  پرانی چیچہ وطنی


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

(۱) وعلیکم  السلام کہیں کیونکہ وہ کلمہ پڑھتے ہیں اللہ تعالیٰ ، اس کے رسولوں ، اس کے فرشتوں ، اس کی کتابوں ، یوم آخرت اور تقدیر پر ایمان رکھتے ہیں نیز ان میں بہت سے ارکان اسلام کے پابند ہیں ۔

(۲) ہاں پہل کرے کیونکہ وہ کلمہ پڑھتے ہیں اللہ تعالیٰ ، اس کے رسولوں الخ

(۳) ہاں کہے کیونکہ وہ بھی کلمہ پڑھتے ہیں اللہ تعالیٰ ، اس کے رسولوں الخ مرزائی غلام احمد قادیانی کو نبی یا مجدد ماننے کی وجہ سے امت ہی الگ ہیں اس لیے ان کا حکم بھی الگ ہے۔                  

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 01 ص 532

محدث فتویٰ

تبصرے