السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک ارشاد رسول صلی الله علیہ وسلم اکثر مطالعے میں آتا ہے کہ میں آلات موسیقی توڑنے کے لیے مبعوث فرمایا گیا ہوں۔ اس حدیث کا حوالہ مطلوب ہے ۔ محمد صدیق مان
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ حدیث (مشکوۃ المصابیح کتاب الحدود ۔ باب بیان الخمر ووعید شاربہا ۔ الفصل الثالث ۔ حدیث رقم ۳۶۵۴ - (۲۱) پر موجود ہے نیز مسند امام احمد رحمہ اللہ تعالیٰ المجلد الخامس الصفحہ ۲۵۷-۲۶۸ میں پائی جاتی ہے شیخ البانی حفظہ اللہ تعالیٰ حاشیہ مشکوٰۃ میں لکھتے ہیں ’’وإسنادہ ضعیف‘‘ البتہ صحیح بخاری کتاب الاشربہ ۔ باب نمبر۶ میں حدیث موجود ہے جس سے آلات موسیقی کا حرام ہونا ثابت ہے۔