سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(840) گانا بجانا اور ساز سننا شریعت کی رو سے کیسا ہے ؟

  • 5407
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2162

سوال

(840) گانا بجانا اور ساز سننا شریعت کی رو سے کیسا ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

گانا بجانا اور ساز سننا شریعت کی رو سے کیسا ہے ؟ قرآن وسنت کی روشنی میں جواب دیں نیز آخرت میں اس کی کیا سزا مقرر ہے ؟                            محمد سلیم ڈار نارووال


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ساز خواہ ہاتھ سے بجے یا منہ سے ناجائز ہے۔ چنانچہ صحیح بخاری کی ایک حدیث میں ہے کچھ لوگ معازف کو حلال سمجھیں گے جس سے واضح ہے معازف اسلام میں حلال نہیں حرام ہیں ۔ 1 [لَیَکُوْنَنُّ مِنْ اُمَّتِیْ أَقْوَامٌ یَّسْتَحِلُّوْنَ الْحِرَ وَالْحَرِیْرَ وَالْخَمْرَ وَالْمَعَازِفَمیری امت میں ایسی قومیں ہوں گی جو زنا ریشم شراب اور باجے گاجے حلال سمجھیں گے۔               

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 01 ص 530

محدث فتویٰ

تبصرے